چین اور عرب ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں میں اضافہ ، چینی وزارت خارجہ

2022/12/09 21:37:32
شیئر:

نو دسمبر کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں حال ہی میں سعودی عرب سے 100 سے زائد چینی سیکھنے والے نوجوانوں کے صدر شی جن پھنگ کے نام چینی سیکھنے کے حوالے سے اپنے خیالات اور چین کے بارے میں مزید جاننے کی  خواہش کے  اظہار کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور سعودی عرب کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون میں اضافہ ہوا ہے، اور سعودی عوام چینی زبان سیکھنے اور چین کو سمجھنے کے بارے میں پرجوش ہیں۔  ماو نینگ نے کہا  کہ چین اور  عرب ممالک کے مابین عوامی تبادلوں میں اضافے کے ساتھ  ساتھ ، زیادہ سے زیادہ نوجوان ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا سیکھیں گے اور مستقبل میں چین عرب دوستی کے سفیر بنیں گے۔