چائنا میڈیا گروپ اور سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن بیورو کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

2022/12/09 16:06:36
شیئر:

صدر شی جن پھنگ کی پہلی چین۔عرب سمٹ، چین۔خلیج تعاون کونسل  کی سمٹ میں شرکت اور ان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور قائم مقام سعودی وزیر اطلاعات اور سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن بیورو کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ماجد  قصبی نے " چائنا میڈیا گروپ اور سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن بیورو کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت" پر دستخط کیے۔ یہ دستاویز صدر شی جن پھنگ کے دورہ سعودی عرب کے دوران دو طرفہ تعاون کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے۔

حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ اور سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن بیورو کے درمیان تعاون میں مسلسل اضافہ  جاری ہے۔فریقین نے نشریات  ، افرادی اور تجربات کے تبادلے میں وسیع تعاون  پر اتفاق کیا ہے۔