چینی صدر شی جن پھنگ کی ریاض میں عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

2022/12/09 15:55:54
شیئر:

نو تاریخ کو ریاض میں چینی صدر شی جن پھنگ کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ  السوڈانی سے ملاقات ہوئی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ عراق ان اولین عرب ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ سنہ 2015 میں دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کے بعد سے چین اور عراق کے تعلقات صحت مند اور مستقل طور پر ترقی کر  رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ چین قومی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں عراق کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی ترقیاتی اقدام کے لئے عراق کی فعال حمایت کو سراہتا ہے اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو میں عراق کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سوڈانی نے کہا کہ عراق اور چین کی دو بڑی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، چین عراق کا خاص دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوستانہ اور ٹھوس ہیں۔ چین ترقی پذیر ممالک کے لئے رول ماڈل ہے اور عراق چین کے کامیاب تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔