نو دسمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے چین کے ساتھ کاروبار میں آر ایم بی سے ادائیگی کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ آر ایم بی کے سرحد پار ادائیگی کے استعمال نے چین اور عرب ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ چین اور عرب ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کی ایک واضح مثال ہے، چین اس وقت عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین تجارت، سرمایہ کاری اور مالی تعاون بڑھانے نیز ای کامرس اور ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس دورے سے چین اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا اور اعلیٰ معیار اور گہرے باہمی فوائد اور مفید نتائج حاصل ہوں گے۔