چینی صدر کی لبنانی وزیر اعظم سے ملاقات

2022/12/10 14:40:55
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 دسمبر کی شام کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ریاض میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین لبنان کے ساتھ مل کر دو طرفہ دوستانہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ چین اپنے اقتدار اعلیٰ، آزادی ،علاقائی سالمیت اور  قومی سلامتی و استحکام کی حفاظت کرنے میں لبنان کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری میں لبنان کے لیے انصاف کی آواز بلند کرنا چاہتا ہے۔ چین لبنان کے ساتھ " بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور لبنان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں حصہ لینے کے لیے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین لبنان کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی نے ملک کی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں چین کی جانب سے امداد کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا۔ انہوں نے شمسی توانائی سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے لبنان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کیا۔