شی جن پھنگ کی الجزائر کے وزیر اعظم سے ملاقات

2022/12/10 14:36:43
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 دسمبر کی شام کو صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملکی حالات کے مطابق ترقی میں الجزائر کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، اور اس کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

چینی فریق دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو جاری رکھنے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے الجزائر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت بنیادی تنصیبات، توانائی اور  ایرو اسپیس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا  چاہتا ہے۔

ایمن بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ الجزائر ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم  مداخلت کے اصول کو برقرار رکھے گا۔ الجزائر چین کے ساتھ بنیادی تنصیبات سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔