شی جن پھنگ کی عمان کے نائب وزیر اعظم شہزادہ فہد سے ملاقات

2022/12/10 14:48:11
شیئر:

9 دسمبر کی سہ پہر  چینی صدر مملکت شی جن پھنگ  نے ریاض میں عمان کے نائب وزیر اعظم شہزادہ فہد سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور عمان کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ موجودہ نئی صورتحال میں چین  عمان کے ساتھ باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے اور چین عمان  اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیشرفت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شہزادہ فہد نے کہا کہ چینی عوام دوستانہ رویے کے حامل مہربان لوگ ہیں اور چین ایک امن پسند  ملک ہے۔ عمان  چین کے ساتھ  اپنےتعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔  عمان جی سی سی- چین اور عمان - چین تعلقات کی  مزید ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔