اولمپک سمٹ میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی ستائش

2022/12/10 14:32:50
شیئر:

نو دسمبر کو لوزان میں منعقدہ اولمپک سمٹ میں شریک نمائندوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بارے میں رپورٹ کا جائزہ لیا اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی اور چینی اولمپک کمیٹی کی شاندار کارکردگی کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 350 ملین سے زیادہ چینی لوگ برف کے کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں اوریہ رجحان اب چین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد سے چین کی پائیدار ترقی کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس کو 2.01 بلین لوگوں نے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دیکھا۔ ایونٹ کے دوران سوشل میڈیا پر اولمپک کے حوالے سے  عوامی بحث کی تعداد 3.2 بلین تک پہنچ گئی۔ان اعداد و شمار نے اولمپکس کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

 چین میں منعقدہ سرمائی اولمپکس کے تجربات کو مستقبل میں سرمائی اولمپکس کے میعار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔