شی جن پھنگ کی بحرین کے شاہ سے ملاقات

2022/12/10 14:46:49
شیئر:

نو دسمبر کو چین کے  صدر  مملکت شی جن پھنگ نے ریاض میں بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں بحرین  کی حمایت کرتا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر طویل مدتی اور مضبوط حمایت پر  بحرین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ چین دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط بنانے، بحرین  کے اقتصادی ترقیاتی منصوبوں میں فعال طور پر حصہ لینے، صحت عامہ کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور چینی زبان  پڑھانےکے فروغ کا خواہاں ہے۔ چین بحرین کو شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈائیلاگ پارٹنر بننے پر مبارکباد دیتا ہے اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر بحرین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

شاہ حماد نے کہا کہ  بحرین-چین تعلقات  خوشگوار ہیں اور  بحرین چین کو ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔ بحرین  چین کے ساتھ معیشت و  تجارت، بنیادی ڈھانچے اور صحت کے شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے تاکہ  مزید بہتر نتائج حاصل  ہوں ۔