شی جن پھنگ کی یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی سے ملاقات

2022/12/10 14:45:32
شیئر:

 

 مقامی وقت کے مطابق 9 دسمبر کی سہ پہر کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی  کہ چین یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور  یمن کے مسئلے کو سیاسی ذرائع سے حل کرنے کے لئے یمن کے تمام فریقوں کی حمایت کرتا ہے ۔

علیمی نے کہا کہ چین نے طویل عرصے سے یمن کی مدد اور حمایت کی ہے اور یمنی عوام اسے ہمیشہ اپنے دلوں میں یاد رکھیں گے اور وہ چینی عوام کےلئے دوستانہ جذبات رکھتے ہیں۔ یمن مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔