پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی ایکسپو کا چین کے شہر ہانگ چو میں افتتاح

2022/12/11 17:58:53
شیئر:

 

گیارہ دسمبر کو پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی ایکسپو   کا چینی شہر ہانگ چو میں افتتاح ہوا۔ یہ ڈیجیٹل تجارت کے حوالے سے چین کی واحد قومی اور عالمی ایکسپو ہے۔

اس ڈیجیٹل ایکسپو کا عنوان ہے "ڈیجیٹل تجارت، عالمی کاروبار" ۔ ایکسپو میں ڈیجیٹل ٹریڈ انڈسٹری ، پلیٹ فارم، اتحاد، نظام اور نگرانی پر مبنی  پانچ موضوعات پر متعدد فارمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس ایکسپو کے دوران اسی ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ڈیجیٹل تجارت سے وابستہ اندرون و بیرون ملک سے 800 سے زائد ڈیجیٹل تجارتی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ وہ ڈیجیٹل مصنوعات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے نئے رجحانات کی نمائش کریں گی۔ اس ایکسپو میں عالمی ڈیجیٹل تجارت سے وابستہ نئی مصنوعات اور  ٹیکنالوجیز   کی پہلی بار نمائش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اس ایکپسو کے دوران متعدد اہم منصوبوں کے حوالے سے کئی معاہدے بھی طے پائیں گے۔