چین نے گیما شعاعوں کے پھٹنے کا سراغ لگانے والےسیٹلائٹس کا پہلا ڈیٹا جاری کر دیا

2022/12/11 17:50:54
شیئر:

 

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے گیما شعاعوں کے پھٹنے کا پتہ لگانے کے لیے دو سال قبل خلا میں بھیجے گئے دو سیٹلائٹس کے ذریعے تیار کردہ سائنسی اعداد و شمار کی پہلی کھیپ جاری کی ہے۔سیٹلائٹس  10 دسمبر 2020 کو لانچ کیے گئے تھے اور وہ  (جی ای سی اے ایم) مشن پر کام کر رہے ہیں۔

شائع ہونے والے اعداد و شمار میں جنوری 2021 سے مئی 2022 تک  75  گیما  ریز  کے   پھٹنے کے تفصیلی مشاہدات شامل ہیں ، جو عالمی ماہرین فلکیات کے لئے کائناتی مظاہر کے ملٹی بینڈ ، ملٹی میسنجر مطالعہ میں مددگار ہو سکتے ہیں۔