چین میں اناج کی بلند پیداوار کا ایک نیا ریکارڈ

2022/12/12 10:35:41
شیئر:

 

چین کے قومی شماریات بیورو نے 12 دسمبر کو اناج کی پیداوار کے رواں سال کے اعداد و شمار جاری کیے۔2022 میں، 31 صوبوں میں اناج کی مجموعی پیداوار 687 بلین کلوگرام تک پہنچ گئی ہے،جس میں سال بہ سال  0.5٪ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ یہ مسلسل آٹھواں سال ہے جب اناج کی کل پیداوار 650 ارب کلوگرام سے اوپر رہی ہے۔ ان میں سے غلے کی پیداوار 630 ارب کلوگرام تھی، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 500 ملین کلوگرام کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ ،ملک میں  اناج کے حوالے سے مجموعی قابل کاشت رقبہ 118 ملین ہیکٹر رہا ہے ، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہے۔