امریکی فیڈرل ریزرو دسمبر کے وسط میں ایک بار پھر شرح سود میں اضافہ کرے گا ،امریکی میڈیا

2022/12/12 09:27:55
شیئر:

 

11  دسمبر کو سی این این کی اطلاع کےمطابق  ،توقع ہے کہ امریکی  فیڈرل ریزرو 14 تاریخ کو دوبارہ سود کی شرح میں اضافہ کرے گا، لیکن یہ شرح گزشتہ چار شرحوں میں اضافے کی نسبت کم ہوسکتی ہے. شکاگو مرکنٹائل ایکسچینج سے فیڈ فنڈز ریٹ فیوچرز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں فیڈ کی شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹ اضافے کا امکان 80 فیصد تک بڑھ گیا ہے.

یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ فیڈ نے رواں سال جون، جولائی، ستمبر اور نومبر میں مسلسل چار مہینوں میں سود کی شرح میں 75 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا، اور نومبر کی شرح میں اضافے نے وفاقی فنڈز کی شرح کی "ٹارگٹ رینج" کو 3.75 فیصد سے 4 فیصد تک بڑھا دیا ہے، جو  جنوری 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔