چین میں پوسٹل ایکسپریس کلیکشن کے حجم میں نمایاں اضافہ

2022/12/12 09:50:55
شیئر:

 

چین کی ریاستی کونسل کے لاجسٹکس سیکیورٹی اینڈ مانیٹرنگ آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، 11 دسمبر کو ،چین میں  ریلوے فریٹ  اعلیٰ درجے پر فعال رہا ہے، جس میں 11.231 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی گئی ۔ ملک بھر میں ایکسپریس ویز پر 6،668،300 ٹرک گزرے ،جو ماہ بہ ماہ 8.4 فیصد کم ہیں۔ زیر نگرانی بندرگاہوں پر  35.379 ملین ٹن کارگو کی نقل و حمل کی گئی، جس میں ماہ بہ ماہ 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، اور شہری ہوا بازی کے سلسلے میں  594 کارگو پروازوں (بشمول 439 بین الاقوامی اور 155 ملکی کارگو پروازیں) کا انتظام کیا گیا ہے ، جو ماہ بہ ماہ 8.2 فیصد کم ہے۔ پوسٹل ایکسپریس سروس سے تقریباً 441 ملین پارسلز ہینڈل کیے گئے ہیں، جس میں ماہ بہ ماہ 20.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ ترسیل کی تعداد تقریباً 388 ملین رہی ، جو ماہ بہ ماہ 0.3 فیصد زائد ہے۔