افریقہ کو بڑے ممالک کے مقابلے کا میدان بنانے کی سخت مخالفت

2022/12/13 18:56:49
شیئر:

حال ہی میں جنوبی افریقہ کے انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ڈائیلاگ کی جاری کردہ امریکہ ۔ افریقہ تعلقات کے بارے میں رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں افریقہ کو کبھی ٹھوس امداد فراہم نہیں کی بلکہ وہ افریقہ کو صرف چین اور روس کے اثرات کو روکنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کی بالادستی کی سفارت کاری کے مقابلے میں چین کا ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے اور مشترکہ مفادات کے حوالے سے موقف زیادہ مقبول ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ افریقہ کی ترقی کی حمایت عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امریکہ اور افریقہ کی سربراہی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔ ہم افریقہ پر زیادہ توجہ دینے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور افریقہ کو بڑے ممالک کے مقابلے کا میدان بنانے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔