عالمی حقیقی جی ڈی پی نمو رواں سال 3.3 فیصد تک رہنے کی توقع

2022/12/13 09:17:26
شیئر:

 

اقوام متحدہ کی  کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کی جانب سے 12 تاریخ کو جاری کردہ 2022 کے شماریاتی مینوئل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی حقیقی جی ڈی پی نمو 2021 میں 5.7 فیصد سے کم ہوکر 2022 میں 3.3 فیصد رہ جائے گی۔

کانفرنس کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں اشیاء کی عالمی برآمدات اور خدمات کی برآمدات میں کمی آئے گی۔ تجارتی برآمدات میں نمو 2021 میں 26.5 فیصد سے کم ہوکر 13.8 فیصد رہنے کی توقع ہے ، جبکہ خدمات کی برآمدات میں نمو 2021 میں 17.2 فیصد تھی اور  رواں سال  14.6 فیصد رہ جائے گی۔