چینی وزارت خارجہ کی طرف سے چین اور امریکہ کے اہم اہلکاروں کی ملاقات کی تصدیق

2022/12/13 17:32:13
شیئر:
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 12 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ 11 سے 12 دسمبر تک چین کے نائب وزیر خارجہ شے فینگ نے چین کے صوبہ حے بے کے شہر لانگ فانگ میں دورے پر آئے ہوئے امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرقی ایشیائی امور ڈینیل کرٹین برنک سے ملاقات کی۔
وانگ وین بن نے کہا کہ "دونوں فریقوں نے بالی میں چین-امریکہ صدور کی ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین-امریکہ تعلقات کے رہنما اصولوں پر  باہمی مشاورت کو آگے بڑھانے، دو طرفہ تعلقات میں تائیوان جیسے اہم اور حساس معاملات کو مناسب طریقے سے نمٹانے، مختلف سطحوں کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ بات چیت تعمیری نوعیت کی حامل تھی۔ فریقین نے باہمی رابطے کو بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔"