کابل کے ایک ہوٹل پر دہشت گرد حملہ

2022/12/13 09:30:40
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کی سہ پہر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہوٹل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

چائنا میڈیا گروپ کی اطلاع کے مطابق اس واقعے کے بعد افغان عبوری حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو سیل کر دیا۔ افغان عبوری حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تین حملہ آور مارے گئے ہیں، ہوٹل کے مہمانوں کو بچا لیا گیا ہے، حملے میں کوئی غیر ملکی شہری ہلاک نہیں ہوا تاہم دو غیر ملکی شہری ہوٹل سے نکلنے کی کوششوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق 13 تاریخ کی صبح شدت پسند تنظیم خراسان شاخ نے ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔