روس کی بات چیت میں تعمیری رویہ نہ اپنانے پر امریکہ پر تنقید

2022/12/13 11:21:59
شیئر:

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے 12 تاریخ کو ترکی کے شہر استنبول میں کہا کہ استنبول میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران امریکہ نے ’’تعمیری رویہ‘‘ نہیں اپنایا۔

نومبر کے وسط میں روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر ناریشکن نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر برنز سے ملاقات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق فروری میں یوکرین کے بحران میں شدت آنے کے بعد سے روس اور امریکہ کے درمیان یہ اعلیٰ ترین سطح کی بالمشافہ ملاقات تھی۔رواں ماہ 9 تاریخ کو، روسی اور امریکی سفارت کاروں نے استنبول میں ایک بار پھر ملاقات کی تاکہ ویزوں جیسے "تکنیکی مسائل"  پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ روسی حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ ملاقات کو اس تناظر میں نہیں لینا چاہیے کہ دونوں ممالک ’اہم معاملات‘ پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران یوکرین کی صورتحال پر بات نہیں ہوئی۔