کوپ 15 کے دوسرے مرحلے میں مثبت پیش رفت

2022/12/14 09:46:25
شیئر:

13  تاریخ کو  ، حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس (کوپ 15) کے دوسرے مرحلے میں حاصل ہونے والی پیشرفت سے متعارف کروانے کے لئے، کانفرنس کے صدر کی دوسری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے صدر اور چین کے ماحولیات کے وزیر ہوانگ رون چھیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کانفرنس نے مثبت پیش رفت دکھائی ہے ، اگرچہ اب بھی مشکلات اور چیلنجز موجود ہیں ، لیکن وہ  پراعتماد ہیں کہ یہ اجلاس "پوسٹ 2020 عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک" تک پہنچ جائے گا اور کامیابی حاصل کرے گا۔

ہوانگ رون چھیو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کانفرنس کے  تمام ایجنڈے جاری رہے ، تمام جماعتوں نے بھرپور مشاورت کی، اور تمام متعلقہ فریقوں نے مکمل طور پر شرکت کی، اور اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی۔ اس دوران اجلاس میں  کانفرنس کے 23 فیصلوں پر غور کیا گیا  اور انہیں منظور کیا گیا ہے جو کانفرنس کے تمام فیصلوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ ہیں۔ شرکاء نے کچھ اہم بنیادی امور پر اپنے اپنے موقف اور خیالات کا مزید گہرائی سے تبادلہ کیا۔

بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس ، جو 7 دسمبر کو شروع ہوئی تھی اور 19 دسمبر تک جاری رہے گی ، پوسٹ 2020 عالمی حیاتیاتی تنوع  فریم ورک کا  طے پانا اجلاس کا سب سے اہم متوقع نتیجہ ہے۔ چین ، صدر کی حیثیت سے موجودہ اجلاس کے بنیادی اور سیاسی معاملات کی قیادت کر رہا ہے۔