چین میں کووڈ- ۱۹ کے خلاف 91 فیصد بزرگ آبادی کی ویکسینیشن کر دی

2022/12/14 19:54:49
شیئر:

14 دسمبر کو چین کی ریاستی کونسل کے کووڈ-۱۹ کی روک تھام اور کنٹرول کے میکانزم نے ویکسینیشن کی صورتحال کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں 91 فیصد بزرگ آبادی کی کووڈ- ۱۹ کے خلاف ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

کل 815 ملین سے زائد افراد نے پہلی بوسٹرخوراک لگوائی ہے۔60 سال سے زائد عمر کے 240 ملین سے زائد افراد کی ویکسینیشن کردی گئی ہے جو کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کا 91 فیصد بنتا ہے۔اس کے علاوہ 80 سال سے زائد عمر کے 27.73 ملین افراد کی ویکسینیشن بھی کردی گئی ہے ۔