چائنا انٹرنیشنل تھنک ٹینک فورم 2022 کے دوران پانچ عالمی تحقیقی مراکز کا افتتاح

2022/12/14 14:44:54
شیئر:

بارہ تاریخ کو کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا(سی یو سی) کے انسٹی ٹیوٹ فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے زیر اہتمام "ہم نصیب سماج کی تعمیر ۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک فورم (2022)" کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ آن لائن منعقد ہونے والے اس ایک روزہ فورم میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، ملکی اور بین الاقوامی اسکالرز، غیر ملکی یونیورسٹی کے نمائندوں اور سی یو سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔فورم کے دوران 16 سے زائد یونیورسٹیوں اور تھنک ٹینکس سے وابستہ ماہرین نے "پائیدار ترقی اور مشترکہ مستقبل" کے موضوع پر نظریاتی تحقیق اور بین الاقوامی مواصلات کو فروغ دینے کے لئے مفصل تبادلہ خیال کیا۔

 سی یو سی کے صدر پروفیسر چانگ شوتینگ نے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا تصور چینی سفارتکاری کے لئے ایک رہنما جذبہ اور عالمی حکمرانی اور پائیدار ترقی کے لئے ایک نیا خیال ہے۔شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے پیش کردہ ہم نصیب سماج کے تصور کو  بھرپور سراہا اور  کہا کہ آج دنیا کو درپیش مختلف مسائل کے حل میں یہ تصور ایک رہنما کردار ادا کر سکتا ہے۔شرکاء نے  چین کی اقتصادی سماجی ترقی کی بھی تعریف کرتے ہوئے اسے دیگر ممالک بالخصوص ترقی پزیر ممالک کے لیے ایک نمونہ قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم کو آؤٹ اسٹینڈنگ انفرادی ایوارڈ دیا گیا جبکہ چائنا وینزویلا ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کو بین الاقوامی ریسرچ سینٹرز کے طور پر ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔