یورپی یونین چینی خصوصیات کی حامل جدیدیت کی راہ پر اہم شراکت دار ہوگی، یورپی یونین میں چینی مشن

2022/12/14 10:04:13
شیئر:

13  تاریخ کو  ، یورپی یونین میں چینی مشن کے سربراہ سفیر فو زونگ نے  یورپی یونین کے ایکسٹرنل ایکشن سروس پروٹوکول کے سربراہ بیچیٹ سے ملاقات کی، اور انہیں اپنی اسناد پیش کیں۔

فو زونگ نے کہا کہ چین اور یورپ عالمی امن کے تحفظ کے لیے دو بڑی قوتیں، مشترکہ ترقی کے لیے دو منڈیاں اور انسانی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دو اہم تہذیبیں ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے تعلقات ایک مثبت رفتار  برقرار رکھے ہوئے ہیں اور باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون پر عمل پیرا ہیں، جو چین، یورپ اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہشات کے مطابق ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں صدر شی جن پھنگ کی یورپی کونسل کے صدر چارلیس مشیل سے ملاقات میں چین۔ یورپی یونین تعلقات کی ترقی کی سمت وضع کی گئی تھی۔ چین توقع کرتا ہے کہ یورپی یونین  چینی خصوصیات کی حامل  جدیدیت کی راہ پر اہم شراکت دار  ہو گی، چین کی وسیع ترین مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرے گی، کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرے گی.

بیچیٹ  نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتی ہے اور چارلیس مشیل کے چین کے کامیاب دورے کو مثبت قرار دیتی ہے۔ یورپی یونین کا ایکسٹرنل ایکشن سروس پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ یورپی یونین میں چینی مشن کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے، سفیر فو زونگ کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں سہولت اور حمایت فراہم کرنے، اور مشترکہ طور پر یورپی یونین اور چین کے  تعلقات کی نئی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے.

سفیر فو زونگ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اپنے نئے فرائض سنبھالنے کے لیے برسلز پہنچے تھے۔