اقوام متحدہ کی کابل میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت

2022/12/14 10:21:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 13 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتیرس نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انتونیو گوئتیرس نے حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی روشنی میں ہرگز نا قابل قبول ہیں۔  

اس سے قبل افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے سے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد نہیں ملے گی۔

یاد رہے کہ بارہ تاریخ کو کابل کے ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی اور تین حملہ آور مارے گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم "داعش" کی شاخ "خراسان" نے اس  واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔