امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

2022/12/15 10:03:05
شیئر:

امریکی فیڈرل ریزرو نے  چودہ دسمبرکو اعلان کیا کہ وہ فیڈرل فنڈز ریٹ کی ٹارگٹ رینج  کو 50 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 4.25 فیصد اور 4.5 فیصد کے درمیان کرے گا۔ امریکی فیڈرل ریزرو  کی جانب  سے شرح سود میں یہ اضافہ مسلسل ساتویں بار دیکھا گیا ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کا اندازہ ہے کہ اگلے سال شرح سود  5.1 فیصد کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے گی ،جب کہ سال 2024  کے اواخر تک یہ 4.1 فیصد  اور سال 2025 کے اواخر میں 3.1 فیصد  تک گر جائے گی ۔اس کے علاوہ اگلے سال بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔سال 2023 کے اواخر تک شرح بےروزگاری اس وقت کی 3.7  فیصد سے بڑھ کر  4.6 فیصد تک ہو جائے گی۔

 امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے اس اعلان کے بعد  کہا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ افراط زر کی شرح کو دو فیصد تک واپس لانے میں مدد گار ہوگا۔انہوں نے یہ اندازہ لگایا کہ سال 2023 میں شرح سود میں کمی نہیں ہوگی۔ جیروم پاول کاکہنا ہے کہ امریکی معیشت نمایاں طور پر سست رہی ہے اور شرح سود میں اضافہ اقتصادی کسادبازاری کا باعث نہیں بنے گا۔