چین کا " شان شوئی پروجیکٹ" ماحولیاتی بحالی کے دس سرفہرست عالمی منصوبوں میں شامل

2022/12/15 10:26:48
شیئر:

چین کی وزارت قدرتی وسائل کے مطابق ملک کے " شان شوئی پروجیکٹ" کو دنیا کے دس سرفہرست "ماحولیاتی بحالی کی دہائی " کے پہلے بیچ کے منصوبے کے طور پر منتخب کیا گیاہے. اس منصوبے کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام ، اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے مشترکہ طور پر منتخب کیا ہے ، اور "ماحولیاتی بحالی کی دہائی" کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ اسے 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی واقعات میں دکھایا جائے گا.

اطلاعات کے مطابق چین کی مختلف وزارتوں اور متعلقہ محکموں نے ایک ساتھ مل کر 2016 سے پہاڑوں، پانیوں ، جنگلات ، کھیتوں ، جھیلوں ، سبزہ زاروں اور ریت کے مربوط تحفظ اور بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے ، جس میں ماحولیاتی عناصر کے مربوط تحفظ اور منظم حکمرانی کو جامع طور پر انجام دیا گیا ہے۔ 

وزارت قدرتی وسائل کے حکام کے مطابق " شان شوئی پروجیکٹ" دنیا  میں پہاڑوں، پانیوں ، جنگلات ، کھیتوں ، جھیلوں ، سبزہ زاروں اور ریت پر زندگی کی کمیونٹی" کے تصور کو پھیلانے کے لئے سازگار ہے اور  دنیا کو درپیش ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ چینی حکمت، چینی حل اور چینی طاقت فراہم کرتا ہے.