ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ" کے دوران جدید لاجسٹکس ڈویلپمنٹ پلان کا اجرا

2022/12/15 17:03:58
شیئر:

حالیہ دنوں چین کی  ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ" کے دوران جدید لاجسٹکس ڈویلپمنٹ پلان جاری کیا۔ یہ منصوبہ چین میں جدید لاجسٹکس کے میدان میں پہلا قومی سطح کا پانچ سالہ منصوبہ ہے ، جو جدید لاجسٹکس سسٹم کی تعمیر کو تیز کرنے اور اعلی معیار کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 پلان میں چھ پہلووں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی، جن میں لاجسٹکس ہب وسائل کے انضمام کو تیز کرنا ، بین الاقوامی اور گھریلو لاجسٹکس چینلز کی تعمیر ، جدید لاجسٹکس سروس سسٹم کی بہتری ، لاجسٹکس سروس ویلیو چین کو بڑھانا ، لوگوں کے ذریعہ معاش کے لئے جدید لاجسٹکس کے کردار کو مضبوط بنانا ، اور جدید لاجسٹکس کی ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا شامل ہیں۔