نومبر میں چین کی قومی معیشت کی مجموعی بحالی کا سلسلہ جاری رہا

2022/12/15 16:59:17
شیئر:

نومبر میں،چین کی  قومی معیشت نے بحالی کا رجحان برقرار رکھا، سرمایہ کاری کا پیمانہ مسلسل بڑھتا رہا، مارکیٹ کی قیمتیں عام طور پر مستحکم رہیں، لوگوں کی معاشی ضروریات کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا، اور مجموعی اقتصادی اور سماجی صورتحال مستحکم رہی۔

زرعی پیداوار کی صورتحال بہتر رہی اور اناج کی پیداوار ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔صنعتی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ تیزی سے بڑھی۔ روزمرہ کی بنیادی ضروریات کی فروخت اور آن لائن فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جنوری سے نومبر تک، اشیاء کی کل درآمد اور برآمد کا حجم 38,336.9 بلین یوآن رہا جو کہ سال بہ سال 8.6 فیصد کا اضافہ ہے۔