چین کی جانب سے گھریلو کھپت کو بڑھانے کے لیے خاکہ جاری

2022/12/15 09:52:49
شیئر:

چین نے حال ہی میں"دوہری گردش" کے نئے ترقیاتی پیٹرن کی تعمیر میں  گھریلو کھپت کو فروغ دینے کے لیے ایک خاکہ جاری کیا  ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل  کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں ملکی طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی کے حوالے سے 2022 سے 2035  تک کے طویل مدتی اہداف کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

مذکورہ خاکہ میں اس پر زور دیا گیا ہے کہ  گھریلو طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی کو مضبوطی سے نافذ کیا جائے، گھریلو طلب کی صلاحیت کو مسلسل جاری رکھا جائے، ایک مضبوط گھریلو مارکیٹ کی تعمیر اور مستحکم اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیاجائے۔