چین- یورپ کو صنعتی و سپلائی چین استحکام کے لیے مشترکہ کوشش کرنی ہے،چینی مندوب

2022/12/16 20:01:55
شیئر:

یورپی یونین کےلیے چینی وفد کے سربراہ فو چھونگ نے پندرہ دسمبر کو پانچویں چین-یورپی یونین صنعتی و تجارتی رہنماؤں اور سابق اعلیٰ عہدیداروں کے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین اور یورپ کو صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیے اور سکیورٹی کی آڑ  میں ڈی کپلنگ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چین کھلے پن پر ثابت قدم رہے گا اور امید ہے کہ یورپی یونین چین کا اہم شراکت دار بن جائے گی۔

فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ چین یورپی یونین کا سب سے اہم تجارتی ساتھی بن چکا ہے  اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون فریقین کے مشترکہ مفادات میں ہے۔چین معمول کے اقتصادی و تجارتی تبادلوں میں  نظریاتی عوامل کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔