چینی اداروں کو امریکی برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کیے جانے پر چینی وزارت تجارت کا ردعمل

2022/12/16 16:11:45
شیئر:

15 دسمبر کو، یو ایس ڈپارٹمنٹ آف کامرس نے 25 چینی اداروں کو "غیر تصدیق شدہ فہرست" سے نکالنے کا اعلان جاری کیا لیکن ساتھ ہی 36 چینی اداروں کو امریکی برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کر لیا۔اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت نے پہلے فیصلے کا خیرمقدم کیا جب کہ دوسرے کی مخالفت کا اظہار کیا۔

چین کی وزارت تجارت نے امید ظاہر کی کہ امریکہ غلط سرگرمیوں کو فوراً بند کرکے کثیرالجہتی تجارتی نظام کے درست راستے پر واپس آئے۔اس حوالے سے چین کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی رویے پر چین لازمی جوابی اقدام اختیار کرے گا تاکہ چینی صنعتی و کاروباری اداروں کے قانونی اور جائز حقوق و مفادات کی حفاظت کی جا سکے۔