اٹھارہ سے پچیس دسمبر تک جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد

2022/12/16 20:04:38
شیئر:

سولہ تاریخ کو جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ ہائی نان کی حکومت کے مشترکہ زیرِاہتمام چوتھا جزیرہ ہائی نان بین لاقوامی فلم فیسٹول اٹھارہ سے  پچیس دسمبر تک چین کے ساحلی شہر سان یا میں منعقد ہوگا۔

موجودہ فلم فیسٹول میں گولڈن کوکونٹ ایوارڈ کے لیے جیوری میں اندرون اور بیرون ممالک کی 13 فنکار  شخصیات شامل ہیں ، وہ  آن لائن اور آف لائن طریقے سے فیصلہ سازی کے امور میں حصہ لے رہے ہیں۔116 ممالک اور علاقوں کی کل 3761 فلموں نے ایوارڈ کے لیے درخواست پیش کی۔