یورپی یونین کا سرمائی سربراہی اجلاس اختتام پذیر، روس پر پابندیوں کے 09ویں دور کی منظوری

2022/12/16 10:52:28
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 دسمبر کی شام کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کا سرمائی سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسی روز یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس کے خلاف پابندیوں کے 09ویں دور  کی منظوری دے دی ہے۔جس کے مطابق، اس منصوبے کو 16 تاریخ کو "تحریری طریقہ کار" کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائے گی۔

علاوہ ازیں، اسی روز منعقدہ سربراہی کانفرنس میں، یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے 2023 میں یوکرین کے لیے 18 بلین یورو کی اقتصادی امداد کی باقاعدہ منظوری بھی دی۔ اس کے ساتھ ہی بوسنیا اور ہرزیگوینا کو باضابطہ طور پر یورپی یونین کے امیدوار ملک کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔