انٹرنیٹ کمپنی کو عوام کوصحیح معلومات پہنچانے کی ذمہ داری اٹھانی ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/12/16 16:18:32
شیئر:

سولہ دسمبر کو منعقدہ چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ اطلاع کے مطابق گوگل کمپنی نے پندرہ تاریخ کو "ہانگ کانگ کے قومی ترانہ " کے سرچ نتائج میں ہیرا پھیری  کیے جانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اس  پلیٹ فارم اور   ریموول پالیسی کی وضاحت کے لیے  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان کا کیا تبصرہ ہے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے مذکورہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ  انہیں غلط معلومات پھیلانے کے بجائے عوام کو  درست معلومات پہنچانی چاہیئے ، خاص طور پر قومی ترانےسمیت قومی  وقار سے متعلق امور  میں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔