امریکی سینیٹ کی مالی سال 2023 کے لیے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری

2022/12/16 12:56:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق،  15دسمبر کو امریکی سینیٹ نے مالی سال 2023 کے لیے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری دے دی ،ایکٹ کے حق میں 83 اور مخالفت میں 11 ووٹ آئے ۔ اس ایکٹ کے تحت اخراجات کی مجموعی مالیت تقریباً 858 بلین ڈالر رہے گی، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔یہ مالیت امریکی صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ بجٹ سے 45 بلین ڈالر زیادہ ہے، اور پچھلے مالی سال  کے مقابلے میں 80 بلین ڈالر زیادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایکٹ کے تحت فضائی طاقت اور زمینی جنگی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک کی حفاظت اور یوکرین اور نیٹو کے لیے امریکی حمایت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ اس ایکٹ کے تحت، امریکہ اگلے سال یوکرین کو کم از کم 800 ملین ڈالر کی اضافی سیکورٹی امداد فراہم کرے گا۔