چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کی جانب سے" ٹاپ ٹین گلوبل انجینئرنگ اچیومنٹس2022"کا اجراء

2022/12/16 10:18:41
شیئر:

15 دسمبر کو چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے جریدے "انجینئرنگ" کی جانب سے " ٹاپ ٹین گلوبل انجینئرنگ اچیومنٹس2022"کا اجراء کیا گیا ، جس میں بیڈو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم، چانگ عہ قمری ریسرچ پروجیکٹ، کووڈ-19 ویکسین کی ترقی اور استعمال، فالکن ہیوی ڈیوٹی ریکوری ایبل راکٹ، ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ برج ، انتہائی بڑے کلاؤڈ سروس پلیٹ فارم، جیمز ویب خلائی دوربین، فو شنگ معیاری ای ایم یو، سولر فوٹوولٹک پاور جنریشن اور نئی نسل کی الیکٹرک گاڑیوں سمیت دس عالمی انجینئرنگ کامیابیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دنیا میں انجینئرنگ کی سرفہرست دس کامیابیوں سے مراد انجینئرنگ کی جدت طرازی کی بڑی کامیابیاں ہیں جو گزشتہ پانچ سالوں میں عالمی سطح پر پایہ تکمیل کو پہنچائی گئی ہیں،یہ کامیابیاں عالمی سطح پر نمایاں اہمیت رکھنے کے ساتھ ساتھ اہم اقتصادی اور سماجی ثمرات لائی ہیں۔انہیں متعدد شعبہ جات میں انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی اعلیٰ ترین عکاسی کہا جا سکتا ہے۔

رواں سال منتخب کردہ "ٹاپ ٹین گلوبل انجینئرنگ اچیومنٹس" میں نہ صرف ایسی اہم ایجادات شامل ہیں جن کا انسانی بہبود سے گہرا تعلق ہے، بلکہ کرہ ارض سے باہر بیرونی خلا میں انسانی تحقیق کو فروغ دینے کی عظیم کوششیں بھی شامل ہیں۔ یہ سب انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی عظیم قدر کو ظاہر کرتی ہیں اور انسانی تہذیب کی ترقی کے لیے ایک لازوال قوت محرکہ فراہم کرتی ہیں۔