غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مواقع اور چیلنجز موجود ہیں،چینی اہل کار

2022/12/17 21:39:49
شیئر:

17 دسمبر کو 2022-2023 چائنا اکنامک سالانہ کانفرنس میں، ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لونگ گو چھیانگ نے غیر ملکی سرمائے کی کشش اور اس کے استعمال کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے  مواقع اور چیلنجز سب موجود ہیں۔ چیلنجز کے تناظر میں، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف ممالک کے درمیان موجودہ مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔ کچھ ممالک نے مضبوط سبسڈی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ، چین میں مزدوری کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کچھ کم ویلیو ایڈڈ لیبر انٹینسی صنعتوں کو غیر ممالک  منتقل کیا جارہا ہے اورمقامی مارکیٹ میں مسابقت بھی سخت ہوتی جا رہی ہے۔

لیکن ان چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے،چین میں غیر  ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بہت سے سازگار حالات موجود ہیں۔ ایک یہ کہ چین  ایک بڑی مارکیٹ ہے  اور   یہاں صنعتیں بہت  معاون ہیں، جو سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کے بہت سے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، چین کی معیشت  بڑی صلاحیتوں کی حامل ، مضبوط لچک دار  اور جاندار ہے۔ طویل مدتی بہتری کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے۔ جدیدیت کی مسلسل ترقی کے ساتھ، صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ، سبز تبدیلی کی  تیز رفتار اور کھپت کے ڈھانچے کی اپ گریڈنگ سے ترقی کے بہت سے نئے مواقع آئیں گے اور غیر ملکی سرمائے کی کشش میں مزید اضافہ ہوگا۔