امریکہ نے یوکرین میں حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں اپنی سرگرمیاں چھپائیں، جنیوا میں روس کے مستقل مندوب

2022/12/17 15:13:03
شیئر:

16 تاریخ کو جنیوا میں روس کے مستقل مندوب گناجی گاتیلوف نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کی حیاتیاتی لیبارٹریوں میں امریکہ کی سرگرمیوں کے بارے میں روس کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ  حقائق کو  چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

گاتیلوف نے کہا کہ روس کی جانب سے اٹھائے گئے زیادہ تر سوالات کا امریکہ اور یوکرین کی جانب سے مناسب جواب نہیں ملا ہے۔ امریکہ کا  روس کے سوالات کا جواب دینے سے انکار ظاہر کرتا کہ اس کا  واحد مقصد امریکی فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کے حقیقی اغراض و مقاصد کو ظاہر کرنے کے کسی بھی امکان کو روکنا اور بغیر کسی بین الاقوامی نگرانی کے ان سرگرمیوں کے مزید بلا روک ٹوک نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے پہلے روس  بارہا  کہہ چکا ہے کہ اسے یوکرین کی سرزمین پر 30 حیاتیاتی لیبارٹریاں ملی ہیں جو امریکی محکمہ دفاع کے حکم پر کام کرتی ہیں اور یہ  حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث ہو سکتی ہیں۔ روسی فریق کا کہنا تھا کہ خصوصی فوجی آپریشن کے دوران روسی فوج کو ملنے والے شواہد واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا نے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی خلاف ورزی کی۔  روسی فریق نے متعلقہ شواہد پیش کیے  اور بار بار امریکا سے ایسی سرگرمیوں کی وضاحت طلب کی ہے لیکن   امریکہ کی جانب سے اب تک اس کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔