2023 میں امریکی معیشت بدتر ہو گی،50 فیصد سے زاید امریکیوں کا سروے میں خیال

2022/12/17 15:08:57
شیئر:

وال سٹریٹ جرنل کے ایک نئے سروے کے مطابق،  امریکیوں کی اکثیرت کا خیال ہے کہ 2023 میں امریکی معیشت اس وقت  کی نسبت بدتر ہو گی۔

وال اسٹریٹ جرنل نے کہا کہ امریکی تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور مہنگائی میں کمی کے باوجود، کساد بازاری کے خطرے کے بارے میں امریکیوں کے رویوں میں کوئی تبدیلی نہیں  ہے۔

سروے کے مطابق، 52 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ 2023 میں امریکی معیشت مزید خراب ہو جائے گی، جب کہ صرف 25 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ 2023 میں امریکی معیشت بہتر ہو گی۔اس کے علاوہ   سروے نے امریکیوں کی اکثریت امریکی معیشت کی مجموعی رفتار سے غیر مطمئن دکھائی دی -"66 فیصد  امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ غلط راستے پر ہے۔"