چین کی 2023 کی منصوبہ بندی کے لئے مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کا انعقاد

2022/12/17 14:42:58
شیئر:

بیجنگ میں  سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کا انعقاد  جمعرات سے جمعے تک ہوا جس میں چینی رہنماؤں نے 2023 میں اقتصادیات کے لیے ترجیحات کا تعین کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن  پھنگ  نے کانفرنس میں ایک اہم تقریر کرتے ہوئے  2022 میں ملکی معیشت کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال کا تجزیہ کیا اور اگلے سال  ملک کی معاشیات کو ترتیب دیا۔

اجلاس میں کہا گیا  کہ آئندہ سال ملک کی معاشی کارکردگی میں مجموعی طور پر بحالی اور بہتری متوقع ہے جس میں بہتر کام کے لیے  پختہ اعتماد کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ معاشی استحکام کو اولین ترجیح بنایا جائے اور آئندہ سال کے لیے معاشی استحکام کی بنیاد پر ترقی کی کوشش کی جائے۔

 اجلاس میں طے کیا گیا کہ فعال مالیاتی پالیسی اور مانیٹری پالیسی اگلے سال بھی نافذ ہوتی رہے گی۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ میکرو کنٹرول کو تیز کرنے اور اعلی معیار کی ترقی کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مختلف پالیسیوں کو مربوط کرنے کی کوششیں کی جائیں گی.

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ روایتی صنعتوں کی اصلاحات و اپ گریڈیشن اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کے لیے صنعتی  پالیسیوں کو بہتر بنایا جانا چاہئیے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسیوں کے لحاظ سے ، چین قومی سطح کے بڑے سائنس اور ٹیکنالوجی  منصوبوں   پر عمل درآمد کرے گا، کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز سے نمٹنے میں حکومت کے تنظیمی کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کیا جائے گا۔

 اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سماجی پالیسیوں کو لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانا چاہئے۔ روزگار کو ترجیح دینے کی پالیسی کو نافذ کیا جائے، نوجوانوں، خاص طور پر کالج گریجویٹس کو روزگار کے فروغ کو  زیادہ نمایاں پوزیشن میں رکھنا چاہئے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ چین افزائش نسل کی حمایت کی پالیسیوں کو بہتر بنائے گا ، مناسب وقت پر قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر کو آہستہ آہستہ ملتوی کرنے کی کوشش کرے گا۔

اجلاس میں معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ، بزرگوں اور بنیادی بیماریوں میں مبتلا افراد پر توجہ مرکوز کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ اہداف  کو اچھی طرح سے سنبھالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اور ساتھ ہی مستقبل کی ترقی کو بھی مدنظر رکھا گیا۔