امریکہ اب بھی "سرد جنگ" کی ذہنیت کے مطابق کام کر رہا ہے، امریکہ میں روسی سفیر

2022/12/18 19:30:37
شیئر:

امریکہ میں روس کے سفیر نے حال ہی میں امریکی میڈیا "نیوز ویک" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکہ کو روس کے ساتھ مسلسل مسابقتی تعلقات کے ذریعے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے، گویا "سرد جنگ" ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ آج بھی امریکی حکومت کے بہت سے اہلکار "سرد جنگ" کی ذہنیت کے مطابق کام کر رہے ہیں اور اس حقیقت کو قبول نہیں کر سکتے کہ بین الاقوامی منظرنامہ  بدل گیا ہے۔  امریکی حکومتی اہلکار  ہمیشہ روس کو اپنے مسائل اور زیادہ فوجی اخراجات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور  مختلف مسائل کے لیے روس کو ایک  بہانے کے طور پر پیش کرتے ہیں

 روسی سفیر نے پرزور الفاظ میں کہا کہ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر میں کافی وقت لگے گا اور اس عرصے کے دوران امریکہ اور روس کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔