چوتھی بین الاقوامی سمارٹ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری ایکسپو کا افتتاح

2022/12/18 16:16:06
شیئر:

18 دسمبر کی صبح، چوتھی بین الاقوامی سمارٹ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری ایکسپو  کا چین کے صوبے زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں افتتاح ہوا۔ "ٹرانسپورٹیشن ڈیجیٹلائزیشن، ڈیجیٹل انڈسٹریلائزیشن" کے موضوع پر موجودہ ایکسپو آن لائن اور آف لائن ہوگی،  جو  20  دسمبر تک جاری رہے گی۔

موجودہ ایکسپو میں پانچ نمائشی ہال ہیں۔ ان میں سے ڈیجیٹل ٹرانسپورٹیشن پویلین کی نمائش ہانگ چو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں آف لائن ہوگی، ریل ٹرانزٹ پویلین، ایوی ایشن اینڈ ایسٹروناٹس پویلین، پورٹ اینڈ ایوی ایشن لاجسٹکس پویلین، اور لو-کاربن ٹرانسپورٹیشن پویلین سمیت چار بڑے پویلین  میں  آن لائن  حصہ لیا جائے گا۔

8,300 مربع میٹر کے کل رقبے کے ساتھ، ڈیجیٹل ٹرانسپورٹیشن پویلین "ٹرانسپورٹیشن اقتصادی ترقی " پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس  نمائش نے 60 سے زائد کمپنیوں کو راغب کیا ہے، جس میں سمارٹ ٹریول، ڈیجیٹل مشترکہ دولت، سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ، اور ڈیجیٹل اصلاحات سمیت جدید ایپلیکیشن کے منظرناموں کا احاطہ کیا جائے گا۔