افغانستان کے صوبہ پروان میں سرنگ میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک

2022/12/18 20:47:42
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ دسمبر  کو افغانستان کے صوبہ پروان کے گورنر کے ترجمان حکمت اللہ شمیم نے بتایا کہ 17 تاریخ کی شام کو سالنگ نامی مقامی سرنگ میں آگ بھڑکنے سے   اب تک 19 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو چکے ہیں۔

واقعے کے وقت ایک ٹینکر ٹرک سرنگ میں الٹا اور پھر ٹینکر میں آگ لگ گئی جس نے سرنگ میں موجود دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ترجمان کے مطابق  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور سرنگ  کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔