شی جن پھنگ کی جانب سے پانچویں عرب آرٹ فیسٹیول کے نام تہنیتی پیغام

2022/12/19 23:01:39
شیئر:

19 دسمبر کو صدر شی جن پھنگ نے پانچویں عرب آرٹ فیسٹیول کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ قدیم شاہراہ ریشم سے لے کر مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر تک ، چین اور عرب ممالک  ساتھ ساتھ چلتے رہے ہیں ، اور اس سفر میں  باہمی تبادلے اور تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ امید  ہے کہ چین اور عرب ممالک اس "عرب آرٹ فیسٹیول" سے فائدہ اٹھا کر  پہلے چین عرب سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنائیں گے، چین عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کریں گے اور نئے دور میں چین عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

پانچواں "عرب آرٹ فیسٹیول" 19 دسمبر کو چین کے صوبہ جیانگ سی کے شہر جن داچین میں شروع ہوا۔