محبت کے پرندوں کا سرپرست

2022/12/19 15:29:56
شیئر:

وسطی چین میں چھین لنگ پہاڑوں میں، کریسٹڈ آئبس نامی  ایک پرندہ رہتا ہے جس کی نسل   معدومیت کے دہانے پر تھی  ۔ چونکہ وہ کئی سالوں تک " یک زوجگی" کو برقرار رکھتے ہیں، انہیں "محبت کے پرندے" بھی کہا جاتا ہے۔

1980 کی دہائی کے اوائل میں، چین میں صرف سات جنگلی کرسٹڈ ابیس پائے گئے۔ کئی دہائیوں کی کاشت اور تحفظ کے بعد چین میں کرسٹڈ ابیس کی تعداد 5,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسے  پرندوں اور  جانوروں کے تحفظ کی تاریخ میں ایک معجزہ   کہاجا  سکتا ہے ۔

ان  پرندوںکو قدرتی طور پر بڑھنے اور آزادانہ طور پر اڑنے دینے کے لیے، صوبہ شاآن شی کی نینگ شیان کاؤنٹی میں کرسٹڈ آئبس  وائلڈ ریلیز بیس کے انتظامی اسٹیشن کے سربراہ لی شیا 15 سالوں سے اس  مشن پر  کام کر  رہے ہیں۔ گزشتہ 15 سالوں میں، لی شیا نے 50 کرسٹڈ ابیس فیملیز کے قیام اور تقریباً 300 کرسٹڈ ابیس بچوں کی پیدائش کا مشاہدہ کیا ہے۔