چوتھا جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور پہلا "دستاویزی تصاویر: انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی اور بقائے باہمی" تھیم فورم کا سان یا میں انعقاد

2022/12/19 15:18:52
شیئر:

18 دسمبر کو ، چوتھا جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور پہلا "دستاویزی تصاویر: انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی اور  بقائے باہمی" تھیم فورم چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سان یا میں شروع ہوئے۔

چائنا میڈیا گروپ اور ہائی نان صوبائی عوامی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں ، اس فورم میں  بہت سے ملکی اور غیر ملکی دستاویزی ماسٹرز ، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز شریک ہو رہے ہیں جو  " فطرتئ دستاویزی فلموں میں انسانیت پسندانہ اظہار اور تکنیکی جدت طرازی" جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں تاکہ انسان اور فطرت  اور  چین اور دنیا کے مابین ایک پل تعمیرکیا جائے ۔  اس فورم کا مقصد دستاویزی فلموں کی شکل میں انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ تعلقات کو تلاش کرنا  اور انسان اور فطرت کے مابین زندگی کے ایک ہم نصیب معاشرہ کی  تعمیر ہے  ۔