چوتھے'جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹول' کا افتتاح

2022/12/19 11:36:49
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ ہائی نان کی حکومت کے مشترکہ زیرِاہتمام چوتھا جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹیول اٹھارہ تاریخ کو چین کے ساحلی شہر سان یا میں افتتاح پذیر ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ تین فلمیں افتتاحی تقریب میں دیکھی گئیں۔ 

موجودہ فلم فیسٹول میں گولڈن کوکونٹ ایوارڈ کے لیے جیوری میں اندرون اور بیرون ممالک کی 13 فنکار  شخصیات شامل ہیں ، وہ  آن لائن اور آف لائن طریقے سے فیصلہ سازی کے امور میں حصہ لے رہے ہیں۔116 ممالک اور علاقوں کی کل 3761 فلموں نے ایوارڈ کے لیے درخواستیں پیش کی ہیں۔

علاوہ ازیں فلم فیسٹول کے دوران ناظرین کو آن لائن اور آف لائن  طریقوں سے فلمیں  دکھائی جائیں گی۔

موجودہ فلم فیسٹول پچیس تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔اختتامی تقریب میں  اہم ایواڈ ز کا اعلان کیا جائے گا۔