چین کے موجودہ آئین کے نفاذ کی 40 ویں سالگرہ کی یاد میں شی جن پھںگ کا مضمون

2022/12/19 18:31:51
شیئر:

چین کے موجودہ آئین کے نفاذ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون شایع کیا گیا جس کا اعنوان ہے نئے دور میں چین کے آئین کے نفاذ میں ایک نیا باب رقم کیا جائے۔

مضمون میں کہا گیا کہ اس سال چین کے موجودہ آئین کے نفاذ اور اس پر عمل درآمد کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 40 سالوں کے دوران، موجودہ آئین نے قانون کی حکمرانی  کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا اور مضبوط کیا ہے ۔ ہمیں موجودہ آئین کے نفاذ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئینی بیداری کواجاگر کرنا چاہیے۔   ملک کی حکمرانی میں آئین کے اہم کردار کو بہتر انداز میں ادا کرنا چاہیے  اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ  کے حصول میں ٹھوس قانونی  ضمانت فراہم کرنا چاہئے۔