افغانستان کی سالنگ سرنگ میں ایک اور دھماکہ، سرنگ دوبارہ بند کر دی گئی

2022/12/19 10:50:46
شیئر:

 

افغانستان کے صوبہ پروان کے گورنر کے ترجمان حکمت اللہ شمیم کے مطابق، 18 تاریخ کو سالنگ سرنگ بند رہے گی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرنگ میں موجود ایک اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی اور وہ پھٹ گیا۔

ایک رات پہلے، ایک ٹینکر سرنگ میں الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، اس نے سرنگ میں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی آگ کی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اب تک 19 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، باختر نیوز کے مطابق، سرنگ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

سالنگ سرنگ کوہ ہندوکش میں سالنگ پاس پر صوبہ پروان اور صوبہ بغلان کے درمیان واقع ہے اور یہ افغانستان کے شمالی صوبوں میں شاہراہوں کو ملانے والا ایک اہم راستہ ہے۔